ریاض: سعودی حکومت کے فرمانروا شاہ سلمان کی منظوری کے بعد سعودی عرب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان کردیا ہے.
مردان ٹائمز کو ریاض سے حاصل ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ اور فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے ایک شاہی حکم جاری کیاگیا ہے. اس شاہی حکم نامے کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے ہنرمندوں افراد کو جو کہ غیرملکی ہو کو سعودی عرب کی شہریت دینے کی منظوری دے دی گئی ہے.
یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شاہ عبداللہ کو قتل کرنے کی بات کی تھی، سابق انٹیلجنس عہدیدار
غیرملکیوں کو شہریت دینے کا فیصلہ سعودی عرب حکومت کے ویژن 2030 کا اہم حصہ ہے اور اس ویژن کا مقصد ان شعبوں میں مہارت یافتہ افراد اور سرمایہ کاری کرنے کے لئے بہترین اور سازگار ماحول فراہم کرناہے.
واضح رہے کہ سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ان افراد کے لیے شہریت دینے کا اعلان کیا ہے جو طب، قانون، سائنس، ثقافت، کھیلوں اور دیگر تکنیکی شعبوں میں مہارت رکھتے ہو. سعودی حکومت کی طرف سے قدم ملک میں ان شعبوں کو فائدہ پہنچانے اور ترقی دینے کے لئے اُٹھایا گیا ہے.
Menu