نو جیت سنگھ سدھو کی جانب سے عمران خان کے متعلق بیان پر بھارتی میڈیا پھر آپے سے باہر

نوجوت سنگھ سدھو

کرتا پور: نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان آکر عمران خان کو بڑا بھائی قرار دیا ہے، جس پر بھارتی میڈیا میں آگ بھڑک اُٹھی ہے.
مردان ٹائمز کو کرتا پور سے تازہ ترین خبروں کے مطابق سابق کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان آکر اپنے تازہ بیان میں بھارتی میڈیا کو پھر آک لگادی ہے. انھوں نے اپنے تازہ بیان میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے متعلق کہا ہے کہ وہ میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں.
انھوں نے عمران خان کی تعریفیں کی ہیں جس پر بھارتی میڈیا آف بگولہ ہوگیا ہے. جیسے ہی نوجوت سنگھ سدھو کرتاپور راہداری کے زریعے پاکستان میں داخل ہوئے انھوں نے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ہمیں بہت بڑا پیار دیا ہے اور وہ میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں.
اس بیان کے چند منٹ بعد بھارت میں مودی سرکار کی انتہا پسند میڈیا نے سدھو کے خلاف طرح طرح کی باتیں شروع کیں اور اس کے خلاف زہر اُگلتے رہیں. اس دوڑ میں بعض چینلز نے حدوں کو پار کرتے ہوئے انہں غدار بھی قرار دیا. اسی طرح بعض چینلز نے یہاں تک کہہ ڈالا کہ وہ بھارت کے نمائیندے نہیں بلکہ عمران خان کی کابینہ کے رُکن دکھائی دیتے ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ سے پاکستان کی طرفداری کرتے ہیں.
نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف نہ صرف بھارتی چینلز پر پروپیگنڈا کیا جارہا ہے بلکہ سیاسی پارٹیاں بھی کسی سے کم نہیں ہے. اس دوڑ میں بی جے پی کی حکومتی پارٹی نے ایک بیان میں مطالبہ کیا ہے نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے.
یاد رہے کہ 2019 میں عمران خان نے نوجوت سنگھ سدھو کو کرتاپور راہداری کے افتتاح کے لئے دعوت دی تھی اور اس نے دعوت قبول کرتے ہوئے پاکستان کا دورہ کیا تھا. اس دورے پر بھارت میں شدت پسند اور انتہا پسند ہندوؤں نے بھی نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف شدید مہم چلائی تھی. اس مہم کے دوران انتہا پسند ہندوؤں نے انھیں مکمل طور پر پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ بھی دیا تھا.
اپنے خلاف منفی پروپیگنڈے اور انتہاپسند ہندوؤں کی جانب سے دباؤ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انھوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ مستقبل میں بھی پاکستان جانے کے لئے تیار ہے اور اگر موقع ملا تو پاکستان ضرور جاوں گا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں