عمران خان نے مُلک کی معیشت ڈبودیا، پاکستان کو کسی دوسرے ملک کی کالونی نہیں بننے دینگے. فضل الرحمان

Fazli Rahman Speech

لاڑکانہ: مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں ایک جلسہ سے خطاب میں‌کہا عمران خان کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے اُنھوں نے ملک کی معیشت ڈبو دی جبکہ ہم پاکستان کو کسی دوسرے ملک کی کالونی نہیں بننے دیں گے.
لاڑکانہ میں خالد محمود سومرو کی برسی کے موقع پر لاڑکانہ میونسپل اسٹیڈیم میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےپی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کی حفاظتی ادارے اگر چور راستے سے لوگوں کو لاتے ہیں تو وہ بھی ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہیں. اُنھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں ملک کے قرضے دوگنے ہوچکے.
اُنھوں نے ایک مرتبہ پھر عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ میں نے بارہ سال قبل ہی کہ دیا تھا کہ عمران خان بین القوامی مالی اداروں کا ایک ایسا نمائیندہ ہے جو مُلک کو ان کے پاس گروی رکھے کر چھوڑے گا. انھوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ملکی معیشت کئی گنا بہتر تھی اس لئے بھارت بھی ہم سے تجارت کا خواہشمند تھا، اور تب بھارتی وزیراعظم واجپائی بھی یہاں آیا تھا.
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ڈالر آسمان تک پہنچ چکا ہے، عمران خان ملکی معیشت کو ڈبو دیا ہے. اُنھوں نے کہا اب چیلنج یہ ہے کہ اب کون آئے گا جو اسے بہتر کرے گا.
کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے لوگوں نے 70 سالوں تک قربانیاں دیں اور عمران خان نے کشمیر کو بھارت کے حوالے کردیا، اور اب فاٹا کے عوام کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے. پی ٹی آئی حکومت پر تیروں کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پی ٹی آئی نے گزشتہ انتحابات کے موقع پر ملازمتوں کے نام پر، گھروں کے نام پر اور تبدیلی کے نام پر دھوکادیا. اُنھوں نے کہا کہ نعروں کی بنیاد پر مُلک نہیں چلتے.
اس موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس وقت پی ڈی ایم ہی ایک ایسا پلٹ فارم ہے جو ملکی مسائل کے حل کی بات کررہی ہے. انھوں نے کہا کہ جب تک ملک کے تمام ادارے آئینی اپنے حدود میں نہیں رہیں گے، مسائل حل نہیں ہونگے.
اس موقع پر پیپلز پارٹی ورکرز کے سربراہ صفدر عباسی نے کہا کہ خالد سومرو نے سندھ کے حقوق کے لئے لازوال آواز اُٹھائی، اور میں وزیراعظم سے کہتا ہوں کہ سدھر جاؤ عوامی سیلاب آرہا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں