چین کے ون بیلٹ ون روڈ کے مقابلےمیں یورپ کی جانب سے گلوبل گیٹ وے پیش

Gloabl Gat Way Road in Europe

یورپ: چین کے ون بیلٹ، ون روڈ کے منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لئے یورپی کمیشن نے تین سو چالیس ارب ڈالر کی مالیت کا گلوبل گیٹ وے منصوبہ پیش کیا ہے.
مردان ٹائمز کو یورپ سے تازہ ترین خبروں کے مطابق یورپی کمیشن نے گلوبل گیٹ وے کا منصوبہ پیش کیا ہے جس کی مالیت تین سو چالیس ارب ڈالر ہے. یہ منصوبہ چینی منصوبے ون بیلٹ، ون روڈ منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لئے پیش کیا گیا ہے.
یورپ کے اس منصوبے کا اہم مقصد یورپ کی تجارت کو فروغ دینا، سپلائی چین کو مزید مظبوط کرنا اور موسمیاتی تبدیلیوں سے مشترکہ طور پر لڑنے میں مدد کرنے شامل ہیں. یورپی کمیشن کے اس منصوبے میں صحت، آب و ہوا، ڈیجیتلائزیشن، توانائی اور آمدورفت کے شعبوں سمیت تعلیم اور تحقیق بھی قابل ذکر ہیں.
گلوبل گیٹ وے منصوبے کے لئے یورپی یونین ممالک میں شامل مالیاتی ادارے، قومی ترقیاتی بینک، حکومتیی ادارے سرمایہ کاری کرے گے جو کہ گرانٹس، قرضوں اور ضمانتوں کی شکل میں دی جائے گی. اُدھر یورپی کمیشن کی سربراہ کی طرف سے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گلوبل گیٹ وے منصوبہ چینی بیلٹ اینڈ روڈ اینشیٹو منصوبے کا نعمل بدل ثابت ہوگا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں