لاہور: این اے 133 میں ضمنی ایلکشن کے لئے آج صبح سے پولنگ کا عمل جاری ہے جس میں عوام اپنا نیا نمائندہ منتخب کریں گے.
مردان ٹائمز کو لاہور سے تازہ ترین خبروں کے مطابق، لاہور کے حلقہ این اے 133 میں آج صبح سے پولنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے اور عوام اپنے نئے نمائیندے کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈال رہے ہیں.
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے لئے ووٹنگ کے عمل آج صبح 8 بجے شروع ہوئی اور یہ شام 5 بجے تک بلا کسی تاخیر اور تعطل کے جاری رہے گی. اس سیٹ پر 11 اُمیدوار قسمت آزمائی کررہے ہیں لیکن اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز اور پیپلز پارٹی کے اسلم گل کے درمیان متوقع ہے.
اس حلقے میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے پولیس اور رینجرز کو بھی تعینات کردیا گیا ہے. اس سلسلے میں لاہور اور اسلام آباد میں کنٹرول روم بھی قائم کردئے گئے ہیں. این اے 133 کے اس حلقے میں 254 اسٹیشنس قائم کئے گئے ہیں جس میں خواتین ووٹروں کی تعداد 206927 جبکہ مرد ووٹروں کی تعداد 23358 ہے.
واضح رہے کہ یہ قومی اسمبلی کی یہ 133 نشست مسلم لیگ (ن) کے پرویز ملک کے انتقال کے وجہ سے خالی ہوئی تھی جس پر پنجاب کے الیکشن کمییشمن نے دوبارہ انتخابات کا اعلان کیا تھا.
Menu