پی ڈی ایم کی اسٹئیرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں جاری

اسلام آباد: اسلام آباد میں پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس سابقہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں جاری ہے.
مردان ٹائمز کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس آج اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابقہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت میں جاری ہے.
اطلاعات کے مطابق اس اجلاس میں پی ڈی ایم آئیندہ کی حکمت عملی کے بارے میں صلاح مشورے کرے گی. اس کے علاوہ پی ڈی ایم کے اس اجلاس میں آئیندہ کی لانگ مارچ اور مہنگائی مارچ سے متعلق بھی حتمی سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی.
واضح رہے کہ اس کے بعد پی ڈی ایم کا ایک اور سربراہی اجلاس جلد ہی مولان فضل الرحمان کی صدارت میں منعقد ہوگا جس میں اسٹئیرنگ کمیٹی کے ان سفارشات کو پیش کردیا جائے گا. پی ڈی ایم کا آئیندہ سربراہی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوگا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں