پنج شیر میں سڑک پر بم دھماکہ، گورنربال بال بچ گئے

Taliban in Kabul City

کابل: پنج شیر میں طالبان کے گورنر مولوی قدراللہ سڑک پر نصب دھماکے میں بال بال بچ گئے، جبکہ محافظ شدید زخمی ہوگئے.
مردان ٹائمز کو افغانستان سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبہ پنجشیر میں نامعلوم افراد کی جانب سے سڑک کے کنارے پر ایک بم نصب کیا گیا تھا. اس دوران پنجشیر کے گورنر مولوی قدراللہ کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی کہ اچانک ایک زوردار دھماکہ ہوگیا.
مزید تفصیلات کے مطابق طالبان کے گورنر مولوی قدراللہ اس دھماکے میں محفوظ رہے تاہم ان کے محافظوں کو شدید چھوٹیں آئیں. دھماکے کی وجہ سے ان کے گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا. اس کے بعد طالبان کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی شروع کی لیکن تاحال کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے.
یاد رہے کہ افغانستان میں پنجشیر وہ واحد صوبہ ہے جہاں پر افغان طالبان کی پورا کنٹرول ابھی تک نافذ نہں ہوسکا. اس کی اہم وجہ احمد شاہ مسعود کے بیٹے کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد ہے. یہ اتحادی گروپ وقتاً فوقتاً طالبان کے خلاف کاروائیاں کرتے رہتے ہیں.
دوسری طرف طالبان کی طرف سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پنجشیر کے اکثریتی علاقے پر ان کی عملداری قائم ہوچکی ہے اور اس علاقے کا پورا انتظام ہم نے سنمبھال لیا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں