ڈالر کی اُونچی اُڑان جاری، 178 کی حد بھی عبور کرلی

dollars-499481_640

کراچی: پاکستان میں امریکی ڈالر نے اوپن مارکیٹ میں 181 روپے کی بلند ترین سطح عبور کرلی.
مردان ٹائمز کو کراچی مارکیٹ سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آج ڈالر نے انٹر بینک مارکیٹ میں 178 روپے کی بلند ترین سطح بھی عبور کرلی ہے. تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں قدر کمی واقع ہوئی.
مزید معلومات کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی سے انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی بیشی کے بعد ایک پیسے کی کمی واقع ہوئی اور یہ 177.88 روپے کی سطح پر بند ہوئی.
اُدھر کراچی کے اوپن مارکیٹ سے ملنے والی اطلاعات کےمطابق ڈالر کی اُونچی اُڑان جاری ہے جس سے ڈالر کے اوپن کرنسی ریٹ 181 روپے کی سطح پر پہنچ گئے.
کراچی کے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ دیکھنے کو ملا اور اس کی ریٹ 181 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی. یاد رہے کہ یہ پاکستان میں ڈالر کی سب سے بلند ترین ریٹ ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں