پاکستان کا بابرکروز 1 میزائل کا کامیاب تجربہ

Babur Missile Test in Pakistan 640x480

اسلام آباد: پاک فوج کی تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اپنے ایک تازہ ترین بیان میں پاکستان کی طرف سے بابر کروز 1 میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ کرنے کا عویٰ.
مردان ٹائمز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے بابر کروز1 میزائل تجربے کا خود مشاہدہ کیا.
آئی ایس پی آر نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ میزائل تجربے کے وقت نیسکام کے چیئرمین ڈاکٹر رضا ثمر اور کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس لیفٹیننٹ جنرل محمد علی بھی موجود تھے اور انھوں نے بھی میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا ہے.
بابر کروز1 میزائل کے کامیاب تجربے پر اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نے متعلقہ سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارک باد دی ہے.
پاکستان کے آئی ایس پی آر نے اس حوالے سے مزید کیا ہے ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بابر کروز 1 میزائل کے تجربے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوا ہے.
پاکستان کی جانب سے بابر کروز1 میزائل کے کامیاب تجربے پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے علاوہ پاکستان آرمی کے چیف جنرل جاوید قمر باجوہ نے بھی کامیاب میزائل تجربے پر متعلقہ سائنسدانوں، انجینیئروں اور قوم کو مبارکباد پیش کی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں