مُلک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشنگوئی، محکمہ موسمیات

Snowfall in Pakistan

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے مُلک کے مختلف علاقوں میں اتوار اور پیر کے روز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کی ہے.
مردان ٹائمز کو مطابق پاکستان میں محکمہ موسمیات نے آج اتوار اور پیر کے روز صوبہ بلوچیستان، خیبر پختونخوا، پوٹھوہار، جنوبی اور وسطی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے.
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات و صبح کے اوقات میں دھند اور اسموگ چھائے رہے گی. محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہواہے جس کی وجہ سے مُلک کے بیشتر اضلاع میں گہرے بادلوں کا راج ہے. جس کے نتیجے میں اتوار کو سندھ اور بلوچستان کے محتلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے.
محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے مزید بتایا ہے کہ بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے. اُدھر محکمہ کے مطابق لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گجرانوالہ، سیالکوٹ، جہلم، چکوال، گجرات میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. محکمہ کے مطابق نیلم، گلیات، کاغان، ناران، سکردو، گلگت، استور، ہنزہ، سوات، چترال اور مالم جبہ میں برفباری کا امکان ہے.

Related Posts