بنوں میں‌ بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

Bomb Explosion 640x480
بیم دھماکے کے بعد والی مناظر۔ فوٹو: فائل

پشاور: بنوں کے تحصیل میرعلی میں بارودی مواد کے دھماکے سے ایک شخص کے جانبحق اور دو کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے.
مردان ٹائمز کو بنوں پولیس سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق بنوں کے تحصیل میر علی کے علاقے ممہ خیل میں بارودی مواد کو نصب کیا گیا تھا جس کے پٹھنے سے ایک شخص کے جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں.
پولیس نے بتایا کہ تحصیل میر علی کے علاقے ممہ خیل میں بارودی مواد کو ایک ٹیوب ویل کے ساتھ نصب کیا گیا تھا. مزید تفصیلات کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو بنوں کے ضلعی اسپتال کو منتقل کردیے گئے ہیں.
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیات کا آغاز کردیا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں