عرب ممالک کی جانب سے نسوار منشیات کی فہرست میں شامل، اے این ایف

عرب ممالک میں نسوار منشیات کی فہرست میں شامل-640x480

اسلام آباد: عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کی فہرست میں شامل کرلیا ہے، جس کے بعد اس کے ساتھ عرب ممالک کا سفر جرم تصور ہوگا.
مردان ٹائمز کے مطابق عرب ممالک نے نسوار کو بھی منشیات کی فہرست میں شامل کرلیا ہے. اوراب نسوار کے ساتھ عرب ممالک کا سفر کرنا جرم قرار دیا گیا ہے. اس حوالے سے پاکستان کی اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں دیگر منشیات کے علاوہ نسوار کو بھی اس فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے.
پاکستان کی اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا مزید کہنا ہے کہ نسوار چونکہ خلیجی ممالک میں منشیات کے فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے اس لئے نسوار کے ساتھ عرب ممالک کا فصائی سفر کرنا جرم تصور ہوگا. اور کسی بھی مسافر سے نسوار برآمد ہوئی تو وہاں کے قانون کے مطابق انکو سزا ملے گی.
پاکستان کی اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اس سلسلے میں ائیرپورٹس پر جگہ جگہ بینرز بھی آویزاں کردئیے ہیں اور مسافروں کو سخت ہدایات جاری کی ہے کہ کوئی بھی پاکستانی مسافر عرب ممالک کو نسوار ساتھ نہ لے جائے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں