اسلام آباد: پاکستان کے کئی علاقوں راولپنڈی اور پشاور، مردان، مانسہرہ، مظفرآباد سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے.
مردان ٹائمز کے مطابق آج پشاور، مردان، راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے. اس حوالے سے زلزلے پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر اس زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی.
مزید تفصیلات کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا اور اس کی گہرائی تقریبآ 210 کلومیٹر تھی. اس حوالے سے مزید خبروں کے مطابق سرگودھا شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے. زلزلے کی وجہ سے شہریوں میں شدید خوف و ہراز پھیل گیا اور ایک بڑی تعداد میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا بار بار ورد کرتے رہے.