کرونا سے مزید 27 افراد ہلاک، 2597 نئے کیسزرپورٹ

corona-virus-pakistan-640x480
پاکستان میں کرونا وائرس نے پھر سے پنجے گھاڑ لئے ہیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 27 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں.
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 29 افراد ہلاک ہوئے ہیں. کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے ملک بھر میں 48 ہزار 037 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 2597 افراد میں کرونا وائرس پایا گیا ہے.
این سی او سی کی جانب سے تازہ ترین خبروں کے مطابق گزشتہ روز کرونا وائرس کی وجہ سے مزید 27 افراد اپنے زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں. اس کے علاوہ پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 5.40 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں 1588 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں