ابھینندن کی چائے ابھی تک ٹھنڈی نہیں ہوئی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

Shah Mehood Qureshi 640x480

اسلام آباد: پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میزائل کے معاملے پر بھارت جواب کا انتظار ہے جس کے بعد ہم اپنا لائحہ عمل طے کریں گے.
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے بھارت کی طرف سے میزائل فائر ہونا ایک بہت بڑی غلطی اور عالمی خلاف ورزی ہے اور عالمی برادری کو بھارتی عمل کا سخت نوٹس لینا چاہئے. انھوں نے کہا ہم نے بھارت سے اس حوالے سے جواب طلب کی ہے اور بھارتی جواب کے آنے کے بعد پاکستان اپنا لائحہ عمل طے کرے گا.
پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا "کہ ایسا لگ رہا ہے کہ بھارت کو دوبارہ کسی مسڈ ایڈونچر کی طلب ہورہی ہے. لیکن میں بتا دوں کہ ابھینندن کی چائے ابھی تک ٹھنڈی نہیں ہوئی”.
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا 9 مارچ کی شام کو بھارت سے پاکستان کے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی جس پر ہم نے بھارت سے اس حوالے سے وضاحت طلب کی ہے. انھوں نے مزید کہا کہ میزائل فائر ہونا ایک معمولی نہیں بلکہ ایک تشویشناک بات ہے.
پاکستانی وزیرخارجہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہابھارتی فلائینگ آبجیکٹ کا عالمی برادری کو سخت نوٹس لینا چاہئے اور ہم امید کرتے ہیں کہ عالمی برادری بھارت کی اس خطرناک حرکت پر سخت نوٹس لے گی.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں