ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پروزیراعظم عمران 50 ہزار روپے جرمانہ، الیکش کمیشن آف پاکستان

PM Imran Khan speech 640x480
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: ڈیسٹرکٹ مانیٹرنگ آفسر ضلع لوئر دیر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا.
مردان ٹائمز کے مطابق الیکش کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خیبر پختونخوا کے ضلع کُرم میں منعقد جلسے میں وزیراعظم عمران خان کی شرکت اور خطاب کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے شامل قرار دیتے ہوئے 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا.
اس حوالے سے مزید تفصیلات کے مطابق ضلعی مانیٹرنگ آفیسر لوئر دیر کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کو جرمانہ کیا گیا اور وزیراعظم کو کہا گیا کہ 22 مارچ تک جرمانہ قومی خزانے میں جمع کردیا جائے. ضلعی مانیٹرنگ آفیسر لوئر دیر کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کو ہدایت کی گئی ہے کہ جرمانہ جمع کرنے کی رسید بھی فراہم کیا جائے.
وزیراعظم عمران خان کے علاوہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان، وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، گورنر شاہ فرمان، وفاقی وزراء اسد عمر، مراد سعید، وزیردفاع پرویزخٹک، ایم پی آئے لیاقت علی، صوبائی وزیر انورزیب، لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے 7 تحصیل چیئرمین امیدواروں کو بھی 50-50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.
ضلعی مانیٹرنگ آفیسر لوئر دیر کی طرف سے ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں سرکاری مشینری کو استعمال کیا گیا، اور سرکاری وسائل کو استعمال کرنے کی وجہ سے الیکشن کے نتائج پر اثرانداز ہوا جاسکتا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں