یوم پاکستان آج قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، اسلام آباد میں افواج پاکستان کی پریڈ جاری

Pak Army Prad in Islamabad 640x480
فوٹو: فائل

اسلام آباد: ملک بھر آج یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، تینوں مسلح افواج کے دستوں کی جانب سے سلامی دی گئی.
مردان ٹائمز کے مطابق آج یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے. آج دن کا آغاز مساجد میں خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا. دارالخلافہ اسلاآباد میں پاک فوج کے مسلح دستوں کی جانب سے پریڈ میں حصہ لیا گیا اور سلامی پیش کی گئی.
یہ دن 23 مارچ 1940 کی یاد دلاتی ہے جب آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں قرارداد پاکستان منظور کی گئی جس کی روشنی میں برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا.
آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں یہ قرارداد لاہور کے منٹو پارک میں پیش کی گئی جہاں اس کی یادگار کے طور پر مینار پاکستان تعمیر کیا گیا ہے. منٹو پارک کی جگہ آج گریٹر اقبال پارک موجود ہے.
آج اس دن کی مناسبت سے پورے ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے. جبکہ آج فجر کی نماز کے بعد ملک بھر کے مساجد میں پاکستان کی ترقی، خوشحالی، سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی دی گئی.
اس دن کی مناسبت سے تمام سرکاری ونجی عمارتوں پر پاکستانی پرچم لہرائے گئے ہیں. آج وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پاک فوج کی جانب سے 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں