کراچی صارفین کے لئے بجلی کی قیمتوں میں تین روپے سے زائد تک کا اضافہ

Electricity Polls-640x480
بجلی کے پول۔ فوٹو: فائل

کراچی: بجلی کی قیمتوں میں یہ اضافہ ماہانہ فیول خرچے کی مد میں کیا گیا ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق حکومت نے کراچی میں رہنے والے صارفین کے لئے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے. اب کراچی صارفین کو بجلی کی فی یونٹ میں تین روپے اور ستائیس پیسے کا مزید اضافہ کردیا گیا ہے.
اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے بجلی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے. بجلی قیمتوں میں موجودہ اضافے کا اطلاق آنے والے مہینے یعنی اپریل کے بلوں پر ہوگا۔
واضح رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے بجلی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ کی مد میں کیا گیا ہے. بجلی قیمتوں کے باعث کراچی کے بجلی صارفین مزید 3 ارب 58 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ اُٹھائے گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں