پشاور: خیبر پختونخوا میں اپوزیشن کی جانب سے وزیرعلیٰ محمود خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کی گئی تھی جو کہ آج واپس لے لی گئی ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق خیبر پختونخوا میں اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف جمع کی گئی تحریک واپس لےلی گئی ہے. اس حوالے سے اپوزیشن رہنما نے کہا کہ اس تحریکِ عدم اعتماد کا اہم مقصد خیبرپختونحوا اسمبلی کو تحلیل کرنے سے بچانا تھا.
اپوزیشن رہنما نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے اسمبلی تحلیل نہ کرانے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ اس لئے ہم نے وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطہ کرلیا ہے. انھوں نے مزید کہا کہ اب تحریک عدم اعتماد اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپخوتونخوا کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کی گئی تھی جس کو آج اپوزیشن کی طرف سے واپس لینے کا اعلان کیا گیا . اس سے پہلے عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے کے لیے آج اسمبلی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔
Menu