اسلام آباد: سابقہ وزیراعظم عمران خان کی شاہ خرچیاں سامنے آگئیں، وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ تک سفر کرنے پر اپنے دور حکومت میں 98 کروڑ اور 43 لاکھ روپے کی کثیر رقم خرچ کی ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق ریاست مدینہ کے دعویدار اور پاکستان کے سابق حکمران اور وزیراعظم عمران خان کی شاہ خرچیاں سامنے آگئیں ہیں. اس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق وزیراعظم اور ریاست مدینہ کے دعویدار عمران خان نے بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس تک ہیلی کاپٹر میں سفرکرنے پر ساڑھے تین سالوں میں کُل 98 کروڑ 43 لاکھ اور 55 ہزار روپے خرچ کئے ہیں.
اس حوالے سے حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے سفری دستاویزات میں یہ بات سامنے آگئی ہے کہ پی ٹی آئی کے چیرمین اور سابقہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ تک چند کلومیٹر کا فاصلہ بھی ہیلی کاپٹر میں طے کیا اور عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر سفر کرنے کے اخراجات تقریباً 47 کروڑ روپے جبکہ مرمت پر 51 کروڑ کے اخراجات آئے۔
حکومت کی طرف سے جاری دستاویزات میں تفصیلات دی گئی ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کے چیرمین اور سابقہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ساڑھے تین سالہ اقتدار میں حیرت انگیز طور پر شاہ خرچیوں میں اضافہ کیا ہے اور اس مدت میں کُل 98 کروڑ 43 لاکھ اور 55 ہزار روپے سفر پر خرچ ہوئے. اگر اس کا یومیہ حساب نکالا جائے تو یہ یومیہ 8 لاکھ روپے سے زائد روپے صرف ہیلی کاپٹر کے سفر پر خرچ ہوئے۔
وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ دستاویزات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس سے بنی گالہ تک کا کُل سفر 15 کلومیٹر بنتا ہے، اور ہیلی کاپٹر کا صرف ایک گھنٹے کا استعمال دو لاکھ اور 75 ہزار روپے بنتا ہے. اسی طرح عمران خان نے ساڑھے تین سالوں میں ہیلی کاپٹر کا وسیع استعمال کرکے 2 ہزار اور 736 گھنٹے کا سفر کیا اور اس پر قوم کا وسیع سرمایہ ضایع کیا.
Menu