سری لنکا معاشی بحران: پر تشدد مظاہرین کو حکومت کی جانب سے دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

Sri Lanka Turmoil 640x480
سری لنکا میں جاری مظاہروں کے دوران مظاہرین نے آگ لگا دی۔ فوٹو: فائل

کولمبو: سری لنکا میں معاشی بحران کے بعد پرتشدد مظاہرے جاری ہے جبکہ دوسری جانب حکومت کی جانب سے پرتشدد مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے.
مردان ٹائمز کو کولمبو سے تازہ ترین صورتحال کے مطابق سرلنکا کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سری لنکا کی حکومت نے اپنی مُلک کی مسلح فورسز کو ملک میں پرتشدد مظاہروں اور فسادات کو روکنے کے لیے پرتشدد مظاہرین کو گولی مارنے کے لئے واضح احکامات دے دیے ہیں۔
اس حوالے سے وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے بیان میں ملک کے مسلح فورسز کو حکم دیا گیا ہے کہ ملک میں عوامی املاک کو نقصان پہنچانے والے اور اس کے ساتھ ساتھ عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی شخص کو گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے یعنی 10 مئی کو سرلنکا نے فوج اور پولیس کو ہنگامی اختیارات دیے تھے جس میں لوگوں کو بغیر وارنٹ کے لوگوں کو حراست میں لینا بھی شامل تھے. یاد رہے کہ سری لنکا میں ایک ماہ قبل متعد جھڑپوں میں کم سے کم 8 افراد ہلاک اور 200 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے تھے.
واضح رہے کہ اس وقت سری لنکا میں تاریخ کی بد ترین معاشی بحران جاری ہے جس کے دوران ہزاروں مظاہرین نے حکومتی شخصیات پر حملے کئے اور اسکے علاوہ کرفیوں کی خلاف ورزیاں بھی کی گئیں. اس کے ساتھ ساتھ سری لنکا میں اس وقت حکمران جماعت کے قائدین اور سیاست دانوں کے گھروں اور کاروباروں کو آگ لگا کر نذر آتش کردیا گیا ہے.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں