پاکستان کی 71 سالہ تاریخ میں‌لئے گئے تمام قرضوں کا 80 فیصد پی ٹی آئی حکومت نے لیا، وزیرخزانہ

Miftah Ismail
مفتاح اسماعیل فوٹو: گلف نیوز

اسلام آباد: پاکستان کے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے پچھلے 71 سالہ تاریخ میں لئے گئے کل قرضوں کا 80 فیصد قرض پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے لیا ہے.
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 2018 میں جب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے حکومت چھوڑی تو اُس وقت ہم چینی اور گندم برآمد کر رہے تھے. انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے جب حکومت چھوڑی تو آپ چینی اور گندم درآمد کر رہے تھے. وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آپ کی درآمدات سب سے زیادہ ہیں، اور اللہ کی شان آپ معیشت کی بات کر رہے ہیں۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کے لئے معروف ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں‌ کہا کہ آپ نے 1983 اور 84 کے بعد سب سے کم کپاس پیدا کی، جب کہ گزشتہ 71 سالوں میں لیے گئے تمام قرضوں کا 80 فیصد قرض آپ لے لیا۔


یاد رہے کہ اس سے قبل سابقہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اس عمر نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے کسان دوست پالیسیاں اپنائیں، اور کسانوں کو ان کے جائز حقوق دلوایے.
اسد عمر نے مزید کہا کہ گنے کی فصل پچھلے سال سے9 اعشاریہ 6 فیصد زیادہ پیداوار ہوئی ہے، انھوں نے اپنے بیان میں مزید کہا تھا کہ مکئی کی فصل میں بھی پاکستان کی تاریخ میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ اسد عمر نے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین اور سابقہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی بھرپور کوشش کی کہ لوگوں کو مہنگائی سے بچایا جائے.
سابقہ وفاقی وزیر نے مزید کہا تھا کہ عدم اعتماد کی تحریک کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 ارب ڈالر سے زائد کمی ہوئی. انھوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) پر الزام لگایا کہ پچھلے 2 ماہ میں کل قرضوں میں ساڑھے 12 سے بڑھ کر 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں