کراچی: پاکستان میں ان دنوں ڈالر کی اُونچی اڑان برقرار ہے اور ملکی تاریخ میں امریکی ڈالر نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ کر 197 روپے پر پہنچ گیا ہے.
کراچی سے مردان ٹائمز کو اسٹاک ایکچینج کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا تسلسل برقرار ہے اور اس نے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر 197 کی حد کو چھو لیا ہے. اور اس کے ساتھ ہی یہ پاکستان کی تاریح میں نئی بلند ترین سطح ہے.
مزید تفصیلات کے مطابق کراچی میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز یعنی آج م منگل کو امریکی ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں مزید 2 روپے 81 پیسے کا اضافہ ہوا ہے. اور اسکے بعد ڈالر کی قیمت 196.99 روپے ہوگئی۔
اسی طرح کراچی میں اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپیہ 50 پیسے کا اضافہ ہوا اور اسی اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 198 کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے.
اس سے ایک دن پہلے یعنی پیر کے دن انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 66 پیسے کا اضافہ ہوا تھا. اسی دن جب کاروبار بند ہوا تو اس وقت ایک امریکی ڈالر 194 روپے 18 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اس حوالے سے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بھی پچھلے 22 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں. معاشی ماہرین کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی درآمدی بل میں ریکارڈ اضافے جیسے عوامل کے باعث ڈالر کے طلب اور رسد کا توازن بگڑا۔ ماہرین کے مطابق ان ہی عوامل کی وجہ سے امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے.
معاشی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں سیاسی بحران اور غیر یقینی کا صورتحال جاری ہے جس کے باعث امریکی ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
Menu