چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال دنیا کے 100 بااثر شحصیات میں شامل

Chief Justic of Pakistan Ummar Atta Bandial Photo By Dawn 640x480
ٹائمز میگزین نے چیف جسٹس عمرعطابندیال کو 100 بااثر شحصیات کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ فوٹو: ڈان

واشنگٹن: امریکہ کے مشہور جریدے ٹائم میگزین نے سال 2022 کی 100 بااثر شحصیات کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان سے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کو بھی شامل کرلیا گیا ہے. اس کے علاوہ اس نئے فہرست میں زیادہ تر جو بااثر افراد شامل ہیں وہ دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہان ہیں.
مردان ٹائمز کے مطابق امریکہ کے مشہور اور شہرت یافتہ جریدے ٹائم میگزین جو کہ ہر سال دنیا کے 100 بااثر شحصیات کی فہرست مرتب کرتا ہے اور ہر سال اس فہرست کا انتظار نہایت بے صبری کے ساتھ کیا جاتا ہے. ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس فہرست میں اسی کا نام آجائے اور ہر کوئی چاہتا ہے کہ اس فہرست میں اس کا نام شامل ہو کیونکہ اس فہرست میں کسی کا نام آنا کسی اعزاز سے کم نہیں سمجھتے۔
سال 2022 میں بھی ٹائم میگزین نے پانچ سے زائد شعبوں سے تعلق رکھنے والے دنیا کے 100 بااثر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی ہے۔ ٹائم میگزین کے سال 2022 کے فہرست میں سیاست دانوں کو بھی شامل کیا گیا ہے. سیاسی بااثر شحصیات کے فہرست میں زیادہ تر سربراہان مملکت ہیں جس میں امریکہ کے صدر جوبائیڈن، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، چین کے صدر شی جن پنگ، یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی اور احمد ابے شامل ہیں۔
ٹائم میگزین کی طرف سے جاری کردہ بااثر شحصیات کی فہرست میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ٹائم میگزین نے چیف جسٹس عمرعطابندیال کی جو تعارف لکھا ہے وہ پاکستان کے مشہور وکیل بیرسٹر اعتزاز احسن نے لکھا ہے. انھوں نے اس عمر عطا بندیال کے حوالے سے لکھا ہے کہ ملک میں مالی اور معاشی بحران کے دوران سابق حکومت کے خاتمے اور نئی حکومت کی تشکیل میں بڑھتے سیاسی درجہ حرارت میں کمی میں نرم خو جسٹس عمر عطا بندیال نے اہم کردار ادا کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں