مجھے غداری کے مقدمے میں پھنسا کر راستے سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے، عمران خان

PM Imran Khan speech 640x480
پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان۔ فوٹو: فائل

بونیر: پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نے بونیر میں جلسہ سے خطاب میں کہا ہے کہ مجھ پر غداری کا مقدمہ قائم کرکے راستے سے ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اپنی اپنی کرپشن کو چھپا سکیں.
مردان ٹائمز کے مطابق تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے بونیر میں ایک جسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےانھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اس ملک کی بہت بڑی بیماری ہے. انھوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ پیسے دیکھ کر زرداری کی کانپیں ٹانگنے لگ جاتی ہیں.
عمران خان نے بونیر کے جلسے میں جمیعت علماء اسلام کے سربراہ فضل الرحمان کو بھی نہیں بخشا اور کہا فضل الرحمان بھی اسی طرح ہے جسے سوچنا چاہیے کہ اسے اللہ نے اتنی ذلت کیوں دی؟ عمران خان نے مزید کہا کہ فضل الرحمان نے ہمیشہ ذاتی مفاد کی سیاست کی۔
عمران خان نے بونیر جلسہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کو بھی نہیں چھوڑا اور کہا کہ ایک نواز شریف ہے جس کے منہ سے بھارتی جاسوس کلبھوشن کا نام کبھی نہیں نکلا. عمران خان نے کہا کہ اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ بھارت کی تجارتی لوگوں کے ساتھ شریف خاندان کے تعلقات ہیں.
عمران خان نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواز شریف نے کبھی نریندر مودی کے خلاف بات نہیں کی. جلسے میں عمران خان نے کہا کہ ایک طرف سے مودی پاکستان کے آرمی چیف کو دہشت گرد اور وزیراعظم کو دوست کہتا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں