پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے غیرضروری اورغلط بیانات سے گریز کیا جائے،جنرل ندیم رضا

General Nadeem Raza Photo Twitter
فوٹو: ٹویٹر

اسلام آباد: پاکستان کے مسلح افواج کے چیئرمین جوائینٹ چیف آف سٹاف جنرل ندیم رضا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے اسٹریٹجک پروگرام کے حوالے سے غلط، غیرضروری اور بے بنیاد تبصروں اور بیانات سے ہرصورت گریز کیا جائے.
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستانی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے اپنے ایک تازہ بیان میں یہ بات کہی ہے کہ پاکستان کے اسٹریٹجک پروگرام پر ہرقسم کی بے بنیاد، غلط اور غیر ضروری بیانات اورتبصروں سے ہر صورت گریز کیا جائے۔
پاکستانی افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے تحت سکورٹی اور علاقائی عوامل کے حوالے سے سیمینارمنعقد کیا گیا۔
اس سیمنار سے اپنے خطاب میں پاکستان کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور ڈپٹی چیرمین نیشنل کمانڈ اتھارٹی جنرل ندیم رضا کہا کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت مادر وطن کے دفاع اور سالمیت کی ضامن ہے. انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام کوپاکستانی عوام سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے. انھوں نے کہا کہ جوہری پروگرام کی حفاظت کے لئے سول اور ملٹری لیڈرشپ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور ڈپٹی چیرمین نیشنل کمانڈ اتھارٹی جنرل ندیم رضا نے سیمنار سے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان کی قومی سیکیورٹی ناقابل تقسیم ہے. انھوں‌ نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے جوہری پروگرام پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا. انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور پراعتماد جوہری ملک ہے.
چیئرمین جوائینٹ سٹاف نے کہا کہ پاکستان کی جوہری پروگرام کے حوالے سے جو پالیسی ہے وہ فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس کی ہے جو کہ قابل اعتماد ایٹمی توازن کے دائرہ کار میں ہے. انھوں نے مزید کہا پاکستان کا سیکیورٹی اور سیفٹی میکنزم ہر قسم کے خطرے کے خلاف بین الاقوامی اُصولوں اور ضابطوں کے مطابق ہے۔
سیمینار سے خطاب کے دوران جنرل ندیم رضا نے اس بات پرزور دیا کہ قومی اسٹریٹجک پروگرام پرہرقسم کی غلط، بے بنیاد اور غیر ضروری تبصروں اور بیانات سے ہر صورت گریز کیا جائے. انھوں نے کہا کہ پاکستان کے اسٹریٹجک پروگرام کے حوالے سے صرف اور صرف نیشنل کمانڈ اتھارٹی ہی ریسپانس اور تبصرہ دینے کی مجاز ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں