پی آئی اے کی گوادر سے کراچی آنے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

PIA Landing with damaged Tyre Photo File 640x480
فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کی ایک پرواز گوادر سے کراچی آرہی تھی جس نے کراچی ائیر پورٹ پر پھٹے ہوئےٹائر کے ساتھ جناح ٹرمینل پر لینڈنگ کی.
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے نے گوادر سے کراچی آنے والی پرواز نے پھٹے ہوئےٹائرکے ساتھ جناح ٹرمینل پر لینڈنگ کی.
مزید تفصیلات کے مطابق پرواز نمبر پی کے 504 کے ٹائر پھٹنے کی خبر گوادر ائر ٹریفک کنٹرول نے دی تھی۔ اس حوالے سے مزید خبروں کے مطابق گوادر ائرپورٹ حکام کو پی آئی اے کی رجسٹریشن نمبر AP- BKK کے ایک طیارے کے ٹائر کے ٹکڑے گوادر ائرپورٹ کے رن وے سے ملے تھے. اس طیارے پر 60 مسافر سوار تھے اور یہ گوادر سے کراچی کے لئے آرہا تھا.
جیسے ہی یہ طیارہ کراچی ائرپورٹ پر پہنچا تو پائلٹ نے کمال کارکردگی کا مظاہرہ کرکے بائیں جانب کے پھٹے ہوئے ٹائر کے ساتھ نہ صرف طیارے کو جناح ٹرمینل پرحفاظت کے ساتھ اتارا بلکہ بعدازاں ٹیکسی کرتے ہوِئے جہاز کو بے پر بھی لگایا۔
بعد ازاں پی آئی اے کی ائیر لائن انتظامیہ نے طیارے کی ٹائر کو ناکارہ ہونے کی وجہ سے متاثرہ طیارے کی کراچی سے سکھرجانے والی پرواز نمبر پی کے536 کو بھی منسوخ کردیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں