عالم اسلام میں بھارت میں بی جے پی رہنماوں کی طرف سے گستاخانہ بیانات شدید بے چینی پائی جاتی ہے، چین

Foreign Ministry Spokesperson Wang Wenbin’s Regular Press Conference Photo China Foreign Ministry 640x480
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان وانگ ویبنن۔ فوٹو: چائینہ وزارت خارجہ

بیجنگ: چین کی طرف سے بھارت حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ بھارت میں حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماوں کی طرف سے نی پاک صلیٰ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخانہ بیانات اور تبصروں کی وجہ سے مسلم اُمہ اور پوری دنیا میں پیدا ہونے والی صورتحال کو سنجیدہ اور مناسب طریقے سے حل نکالے.
مردان ٹائمز کے مطابق چین کے وزارت داخلہ کے ترجمان وانگ وینبن نے بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ سےخطاب کے دوران کہا ہے کہ بھارت میں بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما کے بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مبارک کی وجہ سے نہ صرف بھارتی مسلمانوں بلکہ پوری دنیا کے اسلامی ممالک میں شدید غم و غصہ، بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان وانگ وینبن نے اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے تبصرہ کیا ور کہا کہ چین نے ہمیشہ مختلف مذاہت اور مختلف تہذیبوں کو ایک دوسرے کا احترام کرنے اور برابری کی بنیاد پرحقوق کی بات کی ہے۔ چینی وزارت داخلہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہمیں تکبر، تعصب اور امتیازی سلوک کو ترک کرکے اپنی تہذیب اور دوسری تہذیبوں کے درمیان فرق کے بارے میں اپنی سمجھ کو درست کرنا چاہیے.
چینی وزیر خرجہ وانگ وینبن اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے انھوں نے مختلف تہذیبوں کے درمیان گفتگو، مکالمے اور ہم آہنگی کے ساتھ بقائے باہمی کے فروغ کی اہمیت پربہت زور دیا. پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے بھارت کی انتہاپسند حکومت سے یہ مطالبہ کیا کہ نبی آخرزمان ﷺکے بارے میں گستاخانہ اور نازیبا بیانات کی وجہ سے بھارت کی مسلمانوں سمیت پوری دنیا میں جو غم و غصے اور بے چینی کی جو صورتِ حال پیدا ہوئی ہے، اُس میں جلد بہتری لانے کے لئے ضروری اقدامات اُٹھائے جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں