ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے جشن منانا قبل از وقت ہے، حنا ربانی کھر

Hina Rabbani Khar Briefing to media over FATF Photo By Facebook 640x480
وزیرمملکت برائے خارجہ امور، حنا ربانی کھر۔ فوٹو: فیس بک

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ فیٹف کے حوالے سے جشن منانا قبل از وقت ہے، گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، لیکن ہم چاہتے ہیں فیٹف غیر جانبدارادارے کے طور پر کام کرتا رہے۔
وزیرمملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گرد کارروائیوں میں مالی معاونت کامیابی کے ساتھ روکا. انھوں نے کہا کہ ہم نے ایک قوم بن کرمشکل وقت میں نہایت ہی اہم کامیابی حاصل کی ہے۔
امور خارجہ حنا ربانی کھر نے مزید کہا کہ ہمیں پتہ ہیں کہ گرے لسٹ سے نکلنا کتنا مشکل کام ہے، انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ ہمیں پوری طرح امید ہے کہ پاکستان ہمیشہ کے لیے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکل جائےگا۔
اس حوالے سے انھوں نے مزید کہا کہ فیٹف حکام سے مشاورت کے بعد ان کی ایک ٹیم بہت جلد پاکستان کا دورہ کرے گی. انھوں نے کہا کہ یہ اختتام نہیں بلکہ آغازہے، اس لئے اس حوالے سے ہم اپنی کوشش نہیں چھوڑیں گےنہیں۔ حنا ربانی کھر نے مزید کہا کہ ہم چاہتےہیں فیٹف غیرجانبداری کے ساتھ کام کرتا رہے۔ تاہم فیٹف کے فیصلے سے ہمیں بہت خوشی ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو تمام نکات کے حوالے سے کلیئر کر دیا ہے۔


اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انھوں نے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے حالیہ اجلاس میں انھوں نے پاکستانی اقدامات کا جائزہ لیا۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لیے کئے گئے اقدامات پر عمل سرفہرست تھے۔ اس اجلاس میں فیٹف حکام کی جانب سے پاکستا ن کی طرف سے تمام شرائط پوری کرنے کی کوششوں سراہا گیا اور اس کو تسلیم کرلیاگیا۔
میڈیا نمائیندوں سے گفتگو کے دوران انھوں نے مزید کہا کہ فیٹف نے اس بات کا کھلا اعتراف کیا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ روکنےکےلیے سخت محنت اور اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے مزید کہا کہ اجلاس میں فیٹف حکام نےکہا کہ پاکستان نےشرائط مکمل کرنے کےلیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس حوالے سے فیٹف کے رکن ممالک کی طرف سے پاکستان کی کارکردگی کی تعریف کی گئی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں