وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے آج میدان پھر سجے گا

Punjab Assembly Building 640x480
فوٹو: فائل

لاہور: صوبہ پنجاب میں اس وقت جاری سیاسی اور آئینی بحران کو ختم کرنے کے لئے آج وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے میدان آج پنجاب اسمبلی میں ایک بار پھر سجنے والا ہے۔
مردان ٹائمز کو پنجاب سے تازہ ترین صورتحال کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اتحادی سیاسی جماعتوں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن، راہ حق پارٹی اور دیگر آزاد اراکین پر مشتمل ارکان پنجاب اسمبلی اپنی اپنی قیادت کی ہدایات کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ کے قریب واقع نجی ہوٹل میں جمع ہوچکے ہیں۔ اس جگہ سے یہ ارکان پنجاب اسمبلی ایک بڑے قافلے کی شکل میں بڑی بسوں کے ذریعے پنجاب اسمبلی کے لیے روانہ ہوں گے۔
اس حوالے سے مزید تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے صوبائی اسمبلی جانے والے قافلے میں حمزہ شہباز خود بھی موجود ہوں گے۔ اس سے پہلے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا ایک اہم اجلاس ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، شائستہ پرویز ملک، افضل کھوکھر، علی پرویز ملک،وحید عالم خان سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی۔
مسلم لیگ (ن) کے اس اہم اجلاس کا اہم ایجنڈا پنجاب کے وزرات اعلیٰ کا انتخاب کا رہا اور اس میں پنجاب میں جاری موجودہ سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔
دوسری جانب باوثوق ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادیوں کی ایک مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا ایک اور اہم اجلاس کچھ ہی دیر میں حمزہ شہباز کی صدارت میں شروع ہو گا۔ اجلاس کے دوران حمزہ شہباز اراکین پججاب اسمبلی کے اعزاز میں نجی ہوٹل میں ظہرانہ بھی دیں گے۔ جبکہ اس قافلے کو سخت ترین سیکورٹی دینے کے لئے پنجاب پولیس کو سخت انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں