آج ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے

Eid-ul-adha Namaz in Peshawar photo File 640x480
عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد لوگ دعائیں مانگ رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

پشاور / اسلام آباد / کراچی: پاکستان میں آج عید الاضحٰی نہایت ہی جوش اور جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے تمام صوبوں کے چھوٹے اور بڑے شہروں سمیت قصبوں اور دیہات میں آج عیدالاضحٰی کے حوالے سے عید کے اجتماعات منعقد کئے گئے، جس میں وطن عزیزکی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لئے حصوصی دعائیں کی گئیں۔
اس کے ساتھ ہی امت مسلمہ اور حصوصاُ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لئے اور دیگر اسلامی ممالک کی ترقی، خوشخالی اور سلامتی کے لئے بھی اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا کی گئی۔
عید الاضحیٰ کےموقع پر این سی او سی کی طرف سے عوام کو اپیل کی ہے کہ وہ نماز عید الاضحی کی ادائیگی کے دوران ماسک کا استعمال ضرور کیا کریں اورکورونا ایس او پیز پر سختی عمل کریں۔
دوسری طرف عیدالاضحیٰ کے موقع پر بارش کی وجہ سے کئی عیدگاہوں، پارکوں اور میدانوں میں پانی جمع ہوچکا ہے جس کی وجہ سے ان میں عید الاضحی کی نماز کی ادائیگی ممکن نہیں ہے اس لیے زیادہ تر مقامی مساجد میں نمازعید کے اجتماعات منعقد ہوگئے۔
عیدالاضحیٰ کے نماز سے فارغ ہوتے ہی تین دنوں تک سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری رہے گا، اور فرزادان توحید اللہ کی راہ میں انفرادی یا اجتماعی قربانیں کرے گے۔ قربا نی سے فراغت کے بعد اس گوشت کو غریب رشتہ داروں، غربا اور مساکین میں تقسیم کیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں