وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں کا دورہ ایک مرتبہ پھر ملتوی

PM Shahbaz Sharif 640x480
وزیراعظم میاں شہباز شریف، فوٹو: فائل

کوئٹہ: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان کے مختلف علاقوں کا حالیہ ہونے والا دورہ ایک مرتبہ پھر موسم کی شدید خرابی کی وجہ سے ملتوی ہوگیا ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف کا حالیہ بلوچستان کا ہونے والا دورہ موسم کی شدید خرابی کی وجہ سے ایک بار پھر ملتوی ہوگیا ہے۔ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں اس وقت موسم شدید خراب ہے اور محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سیلاس ے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کرنے والے تھے لیکن موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے وہ ان علاقوں کا دورہ نہیں کرسکے۔ وزیراعظم ہاوس کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک تازہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان، سندھ اور پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقوں جو سیلاب اور بارش سے زیادہ متاثر ہوئےہیں کا دورہ کرنا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کے علاوہ ریسکیو اور ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دو دن پہلے سیلاب اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف، ریسکیو اور بحالی سے متعلق ہونے والی اور جاری اقدامات کے سلسلے میں ایک تفصیلی اجلاس منعقد کیا تھا جس کے دوران متاثرین کو دی جانے والی مالی امداد کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔
بارش اور سیلاب کی وجہ سے جانبحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کے لئے وزیراعطم شہباز شریف کی ہدایت پر 10 لاکھ روپے کی امداد دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے ہدایات جاری کی ہے کہ زخمیوں کے ساتھ ساتھ متاثرہ علاقوں میں کچے اور پکے متاثرہ گھروں کی امداد کو یکساں کرنے اور بڑھانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ اور زخمیوں کی امداد کو 50 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ وزیراعظم نے متعلقہ محکموں کو حکم جاری کیا ہے کہ جزوی طور پر متاثرہ مکانات کی امداد 25 ہزار سے بڑھا کر اڑھائی لاکھ اور مکمل طور پر متاثرہ گھروں کے لیے امداد 50 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ کردیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں