پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ خود کو شہباز گل کی بیان سے دور رکھے، وزیراعلیٰ پنجاب

Choudhry Pervaiz Elahi CM Punjab Photo File 640x480
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما، پرویزالٰہی۔ فوٹو: فائل

لاہور: پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو چاہیے کہ اس سے فاصلہ اختیار کرے۔
پنجاب کے وزیراعلیٰ اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویزالٰہی نے پاکستانی ٹی وی چینل جیو نیوز سے اپنے تازہ ترین گفتگو کے دوران اُنھوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے اداروں کے خلاف بات کی ہے جس پر اُنھوں نے شہباز گل کو ڈانٹا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ شہباز گل کی اس بیان کا فائدہ نہیں بلکہ صرف نقصان ہی نقصان ہوا ہے۔ جیونیوز کے ساتھ گفتگو کے دوران انھوں نے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ کے اس بیان کی نفی کی کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے مذکورہ بیان کی منظوری عمران خان کی موجودگی میں پارٹی اجلاس نے دی تھی۔
صوبہ پنجاب کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پرانھوں نے جیو نیوز کے ساتھ گفتگو میں انھوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکریٹری پنجاب کامران علی افضل ایک اور مجبوری کی وجہ سے جا رہے ہیں۔ انھوں نے پروگرام میں مزید کہا کہ شہباز شریف نے بطور وزیراعظم، چیف سیکریٹری پنجاب اورآئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری لگائے تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کے دوران بیوروکریسی کے خلاف شہباز گل کے بیانات پر کہا کہ پنجاب کے حوالے سے جو بھی بات ہے وہ صرف ان سے یا پھر مونس الٰہی سے پوچھی جائے۔ اس سے چند روز پہلے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے پنجاب میں واپس اقتدار میں آنے پر بیوروکریسی کو سخت نتائج کی دھمکی دی تھی۔
جیو نیوز کے ساتھ گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمان کے ساتھ اُن ’پرانا تعلق‘ رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے‌ مزید کہا کہ ‘وہ ورکنگ ریلیشن شپ چاہتے تھے تاکہ وقت ضائع نہ ہو’۔
اس موقع پر چوہدری پرویزالٰہی نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’لوگوں نے یہ نہیں پوچھنا کہ آپ نے وفاق کے ساتھ کتنی لڑائیاں لڑی ہیں بلکہ یہ پوچھنا ہے کہ کام کتنا کیا ہے۔‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں