کراچی: پاکستان کے محکمہ موسمیات نے موسم کے بارے میں پیشن گوئی کی ہے کہ کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا سلسلہ سے 15 اگست کی دوپہر تک جاری رہے گا۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے محکمہ موسمیات نے اگلے دنوں کے لئے موسم کی پیشن گوئی کی ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا سلسلہ سے 15 اگست کی دوپہر تک جاری رہے گا اور اس کے بعد ایک دن کے وقفے کے بعد یعنی 16 اگست کی دوپہر سے پھر بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز ہوگا جوکہ اس ماہ کی 19 تاریخ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
ملک بھرمیں جاری اس مون سون سیزن میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں 18 اور 19 اگست ک دوپہر تک وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازنے اس حوالے سے کہا کہ کراچی میں 15 اگست کی دوپہر تک مسلسل بارشوں کے بعد یہ سلسلہ رک جائے گا۔ تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ 16 اگست کی دوپہر سے ایک اور ہوا کا کم دباؤ اثر انداز ہونا شروع ہوگا اوراس سلسلے میں ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان ہے جو مزید اگلے تین دن تک جاری رہ سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے سے ملک کے دیگر حصوں اور خاص طور پرسندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں بارشوں کے اس نئے سلسلے کے نتیجے میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے پیشن گوئی کی ہے کہ 14 سے 16 اگست کےدوران اسلام آباد، گلگت، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارشوں کے اس نئے سلسلے سے متعلقہ شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جس پر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
Menu