طبی بورڈ کی طرف سے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل مکمل طور پر تندرست، صحت مند اور مکمل فٹ قرار

Shahbaz Gill in PIMS Hosptal Photo Twitter 640x480
طبی بورڈ کے مطابق شہباز گل مکمل فٹ، تندرست اور صحت مند ہے۔ فوٹو: ٹویٹر

اسلام آباد: اسلام آباد کے پمز اسپتال کے طبی بورڈ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو بالکل تندرست، صحت مند اور مکمل فٹ قرار دے دیا۔
مردان ٹائمز کے مطابق قومی اداروں کے خلاف بغاوت پر اُکسانے کی کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے اُن کو مکمل طور فٹ، تندرست اور صحت مند قرار دیا ہے۔
اسلام آباد کے پمز اسپتال میں ڈاکٹروں نے شہباز گل کے 10 ٹیسٹ اور 6 ایکسرے کے بعد میڈیکل رپورٹ جاری کردی۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز گل اس وقت مکمل طور فٹ، تندرست اور صحت مند ہے۔
پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں شہباز گل کو مکمل طور پر فٹ قرار دیتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ پولیس کی طرف سے ان پر کسی قسم کے تشدد کے ثبوت نہیں ملے، ان کا کورونا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔
اسپتال کے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کسی بھی وقت اسپتال سے ڈسچارج ہوسکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں