اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتیرس اسلام آباد سے سکھر کے دورے پر روانہ

UN Secretary General Visit to Pakistan for Flood Affected Areas Photo 640x480
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتو نیو گوتریس پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ فوٹو: فیس بُک

سکھر: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد سے سکھر کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، وہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کا جائزہ لیں گے جس سے پوری دنیا میں سیلاب متاثرین کے بارے میں آگاہی پھیلے گی۔
مردان ٹائمز کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس آج وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اسلام آباد سے سکھر کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں ہونے والی سیلاب سے ہونے تباہی کا جائزہ لیں گے۔
سکھر کے دورے کے دوران ان کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو بھی ہیں۔ انتونیوگوتیرس گذشتہ روز پاکستان کے دورے پر پہنچے تھے اور انھوں نے یہاں پاکستان آکر پاکستان کے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے ہمراہ ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران دنیا کو یہ پیغام دیا کہ اس وقت حالیہ مون سون بارشوں کی وجہ سے پاکستان میں سیلاب سے بہت زیادہ تباہی ہوئی ہے اور اس وقت پاکستان کو بہت زیادہ مالی مدد کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ماہرین کے اندازوں کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کا نقصان تقریباً 30 بلین ڈالر کے قریب ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتیرس نے عالمی برادری سے پاکستان کے لیے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مالی مدد کے علاوہ قرضوں کی شکل میں مدد فراہم کی جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں