کابل: افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان عوام کے اثاثے امریکہ نے چھینے ہوئے ہیں، جسے فوری طور پر واپس کئے جائیں۔
مردان ٹائمز کو کابل سے ملنے والی خبروں کے مطابق افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ افغان عوام کے اثاثے امریکہ نے چھینے ہوئے ہیں۔
انھوں نے کہا امریکہ افغانستان کے عوام کے اثاثوں کا مالک نہیں بلکہ انہوں نے زبردستی افغان عوام کی ملکیت پر قبضہ کیا ہوا ہے۔
افغان حکومت کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا نے افغان مرکزی بینک کے 7 ارب ڈالر کے اثاثے امریکا میں ہی منجمد کیے ہوئے ہیں۔ افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ افغان عوام کے اثاثے بغیر شرط جاری کیے جائیں۔
Menu