اقوام متحدہ کشمیر پر اہم اور سرگرم کردار ادا کرے، جرمنی

Bilawal Bhutto Zardar Meeting with German foreign minister Photo Facebook 640x480
بلاول بھٹو زرداری جرمنی کے وزیرخارجہ سے ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو: فیس بُک

برلن: جرمنی میں پاکستان کو ایک بڑی سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے، اور پہلی بار کسی یورپی وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر پر اپنا کردار ادا کرے ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق جرمنی میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ایک اہم پریس کانفرنس میں جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں مزید سرگرم اور اہم کردار ادا کرے۔
پریس کانفرنس میں پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہر متنازع علاقے کی حیثیت کا احترام ہونا چاہیے۔ اُنھوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ یوکرین پر یک طرفہ اقدام پر موقف اوراسی طرح کشمیر پر بھارت کے یک طرفہ اقدام پر موقف یکساں ہونا چاہیے۔
یاد رہے کہ اس وقت بلاول بھٹو زرداری جرمنی کے دورے پر وہاں موجود ہے اور اس دوران انھوں نے جرمنی میں جرمن وزیر خارجہ سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی کے امور اور اس کے علاوہ دیگر اہم معلات پر بات چیت ہوئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں