راولپنڈی: روالپنڈی کی اینٹی کرپشن کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی استدعا مسترد کردی ہے اور ان کو گرفتار کرنے کا دوبارہ حکم جاری کر دیا۔
مردان ٹائمز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کی عدالت نے ان سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے اینٹی کرپشن حکام کی توہینِ عدالت کی کارروائی کی استدعا مسترد کر دی۔
کیس کی سماعت کے دوران رالپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے اینٹی کرپشن ٹیم کو رانا ثناء اللّٰہ کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری رکھنے کا حکم بھی دیا ہے۔
راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت کی طرف سے ایک بار پھر رانا ثناء اللّٰہ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کے احکامات جاری کرگئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ماڈل ٹرائل کورٹ کے جج غلام اکبر نے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔
Menu