کراچی: ضمنی انتحابات میں تصادم، پی ٹی آئی رہنما شدید زخمی

کراچی: آج صوبہ سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ صبح سے جاری ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق آج پاکستان کے تین صوبوں میں 8 قومی اسمبلی اور پنجاب کے تین نشتوں پر انتحابات جاری ہے۔ ووٹ ڈالنے کا عمل آج صبح 8 بجے سے شروع ہو کر بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
آج صبح کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ 237 میں ووٹ ڈالنے کے دوران دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں PTI رہنما شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بلال غفار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس زرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ حملہ کس کی جانب سے کیا گیا ہے، تاہم پولیس کا اس حوالے سے تفتیش جاری ہے اور اس واقع میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اُدھر صوبہ سندھ کے آئی جی غلام نبی میمن نے کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بلال غفار کے معاملے پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے، اور اسکے ذمے داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے نجی ٹی وی چینل ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران کہا کہ پی پی رہنما سلیم بلوچ کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ ہم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں