نئے ارمی چیف عاصم منیر صرف اللہ کی مدد سے ارمی چیف بنا ہے، فیصل واوڈا

Faisal Wawda Press conference Photo Dawn news 640x480
سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے۔ فوٹو: ڈان نیوز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر صرف اور صرف اللہ کی مدد سے آرمی چیف بنے ہیں، اگر اللہ کا مدد نہ ہوتا تو وہ اس بڑے عہدے کے لئے نامزد ہونے والوں کی فہرست میں بھی نہ ہوتا۔
مردان ٹائمز کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے ایک تازہ انٹرویو میں کہا ہے کہ انہوں نے جنرل عاصم منیر کو اس وقت جبکہ وہ پاکستان خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے چیف تھے، کو ایک مشورہ دیا تھا کہ وہ وزیر اعظم کو ان کی شریک حیات سے متعلق لین دین کے بارے میں کچھ نہ بتائے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے اس وقت میرے بات نہیں مانی اور انہوں نے نہایت انتہائی ایمانداری سے کام کرتے ہوئے اپنے ذمہ داری کو نبھایا جس کے لیے وہ تعریف کے مستحق ہیں۔
فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں مزید کہا ہے کہ جب انہوں نے جنرل عاصم منیر کو ان کے خلاف سازشوں سے آگاہ کیا کہ ان کے خلاف ’فیلڈنگ لگائی گئی ہے‘ تو انہوں نے مجھے جواب دیا، ’کیا آپ مجھے پاکستان، میرے باس اور وزیر اعظم کے خلاف بے ایمانی سے کام لینے کا مشورہ دے رہے ہیں؟‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں