کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ: قاتلانہ حملے میں ناظم الامور محفوظ

Ubaid ur Rahman Nizamani Head of Mission in Kabul Photo Twitter 640x480
افغانستان میں موجود پاکستانی سفارتحانے کے نامزد سفارتکار۔ فوٹو: ٹویٹر

کابل: افغانستان کے دارلخلافہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر ہونے والے حملے میں ایک پاکستان کا ایک سکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوا ہے جبکہ پاکستانی ناظم المور محفوظ رہے۔
مردان ٹائمز کو افغانستان کے دارلحکومت کابل سے ملنے والی خبروں کے مطابق کابل میں موجود پاکستان کے سفارتخانے کے ناظم الومور عبید الرحمان نظامی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس میں ان کا ایک سیکورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگیا جبکہ ناظم المور محفوظ رہے۔
پاکستان کے افغانستان میں نامزد سفارتکار عبید الرحمان نظامی نے گذشتہ ماہ چار نومبر کو ہی کابل میں موجود پاکستانی سفارت خانے میں بطور ہیڈ آف مشن اپنے کام کا آغاز کیا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے بھی افغانستان کے دارلحکومت کابل میں پاکستانی سفارتحانے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔


اس حوالے سے پاکستان کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں موجود پاکستان کے سفارت خانے کی عمارت پر ہونے والے حالیہ حملے میں پاکستان کے نامزد عبید الرحمان نظامانی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ’پاکستانی ہیڈ آف مشن بخیروعافیت ہیں۔ تاہم ایک پاکستانی سکیورٹی گارڈ اسرار محمد اس حملے میں ناظم الامور کو محفوظ رکھنے کی کوشش کے دوران شدید زخمی ہوئے ہیں۔‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں