حکومت کا غریب عوام کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان، پٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کر دی گئی

Petrol filling_640x480
پیٹرول پمپ پر ایک گاڑی میں پیٹرول ڈالتے ہوئے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق پٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 10 روپے کمی کی گئی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے۔
پیٹولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول فی لیٹر214 روپے اور 80 میں دستیاب ہوگا۔ نیوز کانفرنس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ دیگر پیٹرولیم کے مصنوعات جیسے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت ساڑھے 7 روپے کمی کے بعد 227 روپے 80 پیسے ہو جائے گی۔
انھوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ پیٹولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت بھی 10 روپے فی لیٹرکم کرکے 171 روپے 83 کی جا رہی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10روپے فی لیٹر کمی ہوگی، جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 169روپے ہوگی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں