وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بیان پر بھارت بھر میں مظاہرے

Protest in India against Pakistan foreign minister Bilawal Bhutto Photo File 640x480
بلاول بھٹو زرداری کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو گجرات کا قصائی کہنے پر بھارت میں احتجاجی مظاہرے جاری ہے۔ فوٹو: فائل

نیودہلی: پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو گجرات کا قصائی کہنے پر بھارت بھر میں پاکستان اور بلاول بھٹو کے خلاف مطاہرے جاری ہے۔
مردان ٹائمز کو بھارتی شہروں نئی دہلی اور ممبئی سے ملنے والی تازہ ترین خبروں کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھارت، نریندر مودی اور کشمیر کے متعلق واضح اور ٹھوس موقف کے بعد بھارتی قوم نے اندرونی اختلافات بھلا کر اور ایک آواز ہوکر پاکستان اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے خلاف مظاہرے اور حصوصی مہم شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دن اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو "گجرات کا قصائی” کہا تھا، جس کے بعد بی جے پی نے ملک بھر میں پاکستان اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے خلاف احتجاج کی کال دی تھی۔


بی جے پی کی احتجاج کی کال پر آج بھارت بھر میں پاکستان اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے خلاف مظاہرے جاری ہے جس میں بی جے پی کے کارکنان نے بلاول بھٹو زرداری کے پتلے جلائے اور پاکستان کے خلاف شدید نعرے بازی کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں