بنوں میں دہشتگردوں کا سی ٹی ڈی کے دفتر پر حملہ، سیکورٹی اہلکاروں اور زیر حراست عسکریت پسندوں میں جھڑپ

Terrorist Attack on Banu Cantt Phot File 640x480
بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، سیکورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا گیا۔ فوٹو: فائل

بنوں: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے کینٹ میں واقع محکمہ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے دفتر پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ ہوا جس کے دوران دفتر میں موجود سی ٹی ڈی کے زیر حراست شدت پسندوں اور سکیورٹی اہلکاروں میں شدید جھڑپ ہوئی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق کل اتوار کو ضلع بنوں کے کینٹ میں موجود سی ٹی ڈی کے دفتر پر دہشتگردوں کے دھاوا بول دیا اور اپنے زیرحراست ساتھیوں کو چھڑانے کے لئے حملہ کردیا۔ اس دوران دفتر میں موجود سی ٹی ڈی کے سیکورٹی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں میں فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس میں سکیورٹی اہلکار کے زخمی ہونے اور عسکریت پسندوں کی جانب سے یرغمال بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔
مردان ٹائمز کو بنون سے تازہ تریں خبروں کے مطابق حکومتی زرائع نے سی ٹی ڈی اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ کی تصدیق کی ہے لیکن اس سلسلے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بنوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری جس میں پاک فوج کے جوان بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ایسی اطلاعات بھی آرہی ہے کہ سی ٹی ڈی دفتر میں یرغمال بنانے والے دہشتگردوں نے افغانستان جانے کے لیے محفوظ راستہ دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
اس حوالے سے ضلع بنوں کے ایک اعلیٰ پولیس آفسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ پولیس کو آج شام کو اطلاع دی گئی کہ پاک فوج کے جوان فی الفور اور ہنگامی بنیادوں پر بنوں کینٹ کے اندرایک آپریشن کر رہی ہے۔ پولیس آفسر نے مزید کہا کہ اس کے لیے بنوں کینٹ کے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کرنی ہے، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو کینٹ کے تمام داخلی راستوں پر تعنیات کر دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں