ترکی اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہزار سے بڑھ گئی

Destruction in Turkey and Syria due to Earthquake 640x480
ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہونے والی تباہی کے مناظر۔ فوٹو: ٹویٹر

انقرہ دمشق: ترکیہ اور شام میں گزشتہ پیر کو آنے والے تباہ کن زلزلے سے دونوں ممالک میں جانبحق ہونے والے افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، اور اب یہ بڑھ کر 15 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق ترکیہ اور شام میں حالیہ شدید زلزلے سے شدید جانی اور مالی تباہی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ تباہ کن زلزلے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
مزید تفصیلا ت کے مطابق دونوں ممالک میں حکام کے مطابق صرف ترکیے میں اب تک 12 ہزار 391 اور شام میں 2 ہزار 992 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ تاہم یہ بھی ذہن نشین رہے کہ شام میں امدادی کارکنان متاثرہ علاقوں تک پہنچے میں اب تک ناکام رہے ہیں۔
دوسری طرف شدید برفباری اور سرد موسم کی وجہ سے ریسکیوں اداروں کو امدادی کاروائیوں جیسے زمین بوس عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں شدید دشواری کا بھی سامنا ہے۔
گزشتہ روز ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دور بھی کیا اور ذاتی طور پر زلزلہ متاثرین سے ملے۔ ترک میڈیا کے مطابق رجب طیب اردگان نے متاثرین سے ملاقات کی اور عزم ظاہر کیا کہ کسی بھی شخص کو بے گھر نہیں رہنے دیں گے، متاثرہ خاندانوں کی فوری مالی امداد کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں