عدالت کی جانب سے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا مسترد

Imran khan pti leader photo Twitter 640x480
سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ میں خرد برد کے نئے اور مزید انکشافات کامران شاہد کے زبانی۔ فوٹو: ٹویٹر

اسلام آباد: اسلام آباد میں ایک مقامی عدالت کی جانب توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں عمران خان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا مسترد کردی ہے۔
مردان ٹائمز کے مطابق اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔
مقامی عدالت کی سیشن جج ظفر اقبال کی طرف سے توشہ خان کیس کے سلسلے میں سابق وزیراعظم عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری گیے گئے ہیں، جن میں انھیں سات مارچ کو پیش کرنے کا حم دیا گیا ہے۔
عدالتی حکم کی تعمیل کے سلسلے میں عمران خان کو گرفتار کرنے کے لئے اسلام آباد کی پولیس کل یعنی اتوار کے روز لاہور میں کے علاقے زمان پارک میں واقع عمران خان کی رہائش گاہ پہنچ گئی تھی، تاہم پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مزاحمت کے باعث یہ گرفتاری ممکن نہیں ہو سکی تھی۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلا کی جانب سے پیر کو ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں اس وارنٹ کی منسوخی کے لیے درخواست دائر کی، تاہم اس کو مختصر سماعت کے بعد سیشن جج ظفر اقبال نے مسترد کر دیا اوراپنے ریمارکس میں کہا کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے وکیل علی بخاری نے اس حوالے سے کہا کہ وہ اب اس معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا عمران خان کل عدالت میں پیش ہوں گے یا نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں