خیبر پختونخوا ضمنی انتخابات: گورنر ہاؤس میں الیکشن کمیش کا اجلاس بے نتیجہ ختم

Election commission of Pakistan Board 640x480
پاکستان کے الیکشن کمیشن کے دفتر کے آگے لگا ہوا بورڈ۔ فوٹو: فائل

پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی کے لئے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں کے پی کے گورنر ہاؤس میں الیکشن کمیشن اور گورنر کے درمیان مشاورتی اجلاس میں انتخابات کی تاریخ نہیں دی جا سکی۔
مردان ٹائمز کے مطابق خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے گورنر ہاؤس میں مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ اس حوالے سے زرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخابات کے لئے تاریخ پر مشاورت کے لئے اجلاس اگلے ہفتے دوبارہ ہوگا۔
مزید خبروں کے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں الیکشن کمیشن ٹیم نےگورنر خیبرپختونخوا کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے افسران پر مشتمل ٹیم نے الیکشن پر ہونےوالے اخراجات و دیگر معاملات کے بارے میں گورنر کو آگاہ کیا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے ضمنی انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کے لئے اسلام آباد سے الیکشن کمیشن کی ایک ٹیم گورنر ہاؤس پہنچی تھی۔ الیکشن کمیشن کی ٹیم میں سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان اور اسپیشل سیکریٹری ظفر اقبال اور ڈی جی لاء محمد ارشد شامل ہوئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں