قانون ابھی تک بنا نہیں اور بینچ بنا کر کیس فکس کردیا، وزیر قانون

PDM Press Conference Today Photo File 640x480
پی ڈی ایم میں شامل اتحادی جماعتوں کا مشترکہ پریس کانفرنس۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ بل کے حوالے سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بل ابھی بنا نہیں اور 8 رکنی بینچ بنا دیا گیا۔
مردان ٹائمز کے مطابق اسلام آباد میں موجودہ حکومت میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس جاری ہے۔ اس اجلاس کے دوران پاکستان کے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے تمام سیاسی جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فل کورٹ بنایا جائے، کیونکہ سپریم کورٹ بل کے خلاف عجلت میں درخواست دائر ہوئی اور بینچ بنا دیا گیا۔
انھوں اجلاس کے موقع پر مزید کہا کہ یہ واضح طور پر پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار میں اداروں کی مداخلت ہے، انھوں نے بینچ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کہ کیا وجہ ہے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے ججز کو بینچ میں موقع نہیں دیا گیا۔
انھوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہم عوام کے حق پر سمجھوتا نہیں ہونے دیں گے، کسی کو اختیار نہیں دیا جاسکتا کہ پارلیمان کو قانون سازی سے روکا جائے کیونکہ قانون سازی کا اختیار صرف اور صرف پارلیمان کے پاس ہے نہ کہ سپریم کورٹ کے پاس۔
بل کے حوالے سے بنائے گئے بینچ پر شدید اعتراض کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ سلیکیٹو بینچ میں سینیارٹی کے تمام اصولوں کو نظر انداز کردیا گیا اور پک اینڈ چوز کے ذریعے 8 رکنی بینچ بنایا گیا۔
اس موقع پر انھون نے یہ بھی کہا کہ اس عمل سے ادارے میں تقسیم کا تاثر کھل کر سامنے آگیا، توقع ہے کہ آج بینچ تحلیل کردیا جائے گا۔
دوسری جانب پی ڈی ایم میں شامل اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے سئینیر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بل ابھی پارلیمنٹ کے پاس ہے اور سپریم کورٹ نے ٹیک اپ کرلیا۔
انھوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ کیا آپ پارلیمنٹ کو اپنے اختیار سے روکنا چاہتے ہیں، ہم ساری جماعتوں نے پارلیمنٹ کے اختیار کے لیے جدوجہد کی ہے۔ انھوں نے بھی بینچ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ بینچ بنا کے پارلیمان کے اختیار کو روکنے کی جو کوشش ہو رہی ہے وہ قبول نہیں، انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہم آج بھی کہہ رہے ہیں کہ بینچ بنانے کا طریقہ کار ٹھیک نہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سئینیر رہنما قمر زمان کائرہ نے اس موقع پر مزید کہا کہ آج ڈھٹائی، ضد اور انا کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، بینچ کی لسٹ دیکھنے کے بعد لوگوں کا کیا تاثر تھا، اگر اسی طرح چلے گا تو ہم اسے قبول نہیں کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسی طرح مزید خبریں