اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے الیکشن کمیشن کو صوبہ بنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لئے فنڈ دینے کا بل کثرت رائے سے مسترد کردیا.
مردان ٹائمز کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا قیصر احمد شیخ کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں الیکشن کمیشن کو صوبہ بنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لئے منی بل کو اتفاق رائے سے مسترد کردیا گیا۔
مزید خبروں کے مطابق اس اجلاس میں وزارتِ خزانہ نے پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی سے معذرت کرلی۔ زرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیرِ مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ اس وقت پاکستان آئی ایم ایف کے سخت پروگرام میں جھکڑا ہوا ہے، اس لئے اس وقت ہمیں فنڈز کی قلت اور بھاری خسارے کا سامنا ہے۔
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا نے مزید کہا کہ ہمارے پاس مختص بجٹ کے علاوہ کوئی اضافی فنڈز دستیاب نہیں ہیں، انھوں نے کہا کہ اگر ہم نے اضافی فنڈز فراہم کیے تو یہ آئی ایم ایف پروگرام سے تجاوز ہوگا۔
اجلاس کے دوران عائشہ غوث پاشا نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ خسارے تک محدود رہنا چاہتے ہیں۔
Menu